106

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر (Pat Ryder) کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔

ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں