35

قائد اعظم کی اسرائیل کے معاملے پر رائے سے اختلاف ’کفر‘ نہیں: نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا ہےکہ قائد اعظم نے اسرائیل کے معاملے پر جو رائے دی تھی اس سے اختلاف کرنا ‘کفر’ نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ’دو ریاستی حل‘ ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، قائد اعظم نے اسرائیل کے معاملے پر جو رائے دی تھی، اس سے اختلاف کرنا ’کفر‘ نہیں ہوگا۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز پاکستان یا میں نے نہیں دی، فلسطین کا دو ریاستی حل دنیا دے رہی ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہم نے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں