41

جتنے پیسے پی پی نے کراچی میں خرچ کیے اتنے میں پورا صوبہ دوبارہ تعمیر ہوسکتا تھا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال : فوٹو فائل
مصطفیٰ کمال : فوٹو فائل

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جتنے پیسے پیپلز پارٹی نے کراچی میں خرچ کیے اتنے میں سندھ 50 بار بلڈوز کرکے دوبارہ تعمیر ہوسکتا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے احسن آباد میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

 کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال،کنوینر انیس قائم خانی نے بھی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا 2008 کے بعد کراچی کو تعصبی جنگ میں دھکیلا گیا تھا آج متحدہ نے پشتون نمائندے کو ٹکٹ دے کر اتحاد کی مشعل جلا دی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ایم کیو ایم سہراب گوٹھ کی پارٹی ہے، این اے 235 کا امیدوار ایک پشتون ہے، بلوچ سندھی، مہاجر اس کے ورکرز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کراچی اگر ایک جھنڈے کے نیچے آگیا تو کوئی بھی ہمارے پیسے چوری نہیں کر سکے گا ۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے حقوق پر جب ڈاکا ڈالا جا رہا تھا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا، ہم نے آگ و خون کے دریا عبور کرکے ایسا منظر دیکھا، اعلان کر رہا ہوں ایم کیو ایم سہراب گوٹھ کی پارٹی ہے، ایم کیو ایم لیاری سے لے کر شہر کے ہر علاقے کی پارٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہراب گوٹھ سے پیپلز پارٹی کروڑوں کا پانی چوری کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں