37

امریکا کے الزام پر حوثی ملیشیا کا بیان

یمنی حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے کیلئے ایران کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں۔
یمنی حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے کیلئے ایران کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں۔

امریکا کے ایران پر بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام پر حوثیوں کا بیان سامنے آگیا۔

یمنی حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے کیلئے ایران کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، ہر چیز کو ایران سے منسوب کرنا عجیب بات ہے جیسے وہ دنیا کی سب سے مضبوط طاقت ہو۔

یمنی حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس جارحیت کیخلاف ثابت شدہ انٹیلی جنس سہولیات برسوں سے موجود ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان اینڈریان واٹسن (Adrienne Watson) کا کہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو ڈرونز، میزائل اور تکنیکی معلومات فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں