119

سندھ اور پنجاب میں شدید دھند کے باعث پروازیں متاثر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوگئی ہیں۔

دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، موٹروے ایم ون صوابی سے برہان تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔

موٹروے ایم 4 اور ایم فائیو بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے مکمل بند ہیں۔

بہاولنگر میں عارف والا روڈ پر دھند کے باعث حادثہ پیش آیا، تیز رفتار بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں