29

امن و امان، مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

علی مردان ڈومکی : فوٹو فائل
علی مردان ڈومکی : فوٹو فائل

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ امن و امان، عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں، صوبے میں عرصہ دراز سے منظور شدہ زیر التواء منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں نگراں صوبائی وزراء اور مشیران کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے مواصلاتی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پیکیج کے تحت جاری دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا ہے، جس سے 22 لاکھ سے زائد خاندانوں کو ملک کے 1200 اسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سبی، ہرنائی ریلوے سیکشن اور بولان میل بحال کی گئی صوبے میں کمپیوٹرائزڈ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، جانشینی سرٹیفکیٹس اور اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا گیا۔

نگراں وزیرِاعلی کا کہنا تھا کہ بحالی امن اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کےلیے اجتماعی منصوبوں کی تکمیل ہماری ترجیح رہی ہے۔ دستیاب وقت میں جس قدر ہوسکا گورننس کی بہتری اور عوام کی خدمت کےلیے خلوص نیت سے کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں