28

امریکی وزیر خارجہ کی نیتن یاہو سے ملاقات، شہریوں کے جانی نقصان میں کمی پر زور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کو مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو پر غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے، غزہ میں مزید امداد کی اہمیت، خطے کے پائیدار امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ملاقات کے دوران بلنکن نے نیتن یاہو سے غزہ میں شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے پر زور دیا۔

انہوں نے حماس حملوں کو روکنے کی اسرائیلی کوششوں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں، غزہ میں مزید امداد کی فراہمی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

بلنکن نے خطے اور اسرائیل میں پائیدار امن بشمول فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں