37

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس کے طلبہ کا مستقبل سیاسی پارٹی اور حکومت کے درمیان جگڑوں کی نظر ہوگیا ۔

کیمپس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے سامنے طلبہ بے بس کلاس میں غیر حاضری پر طالب علموں کو فیل کر دیا گیا

راولپنڈی(سرفراز بٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ کا غیر ذمہ دار رویہ طالب علموں کے لیے سر درد بن گیا ۔طالب علموں کی غیر حاضری کو جواز بنا کر فیل کر دیا گیا۔پچھلے دو ماہ سے راولپنڈی شہر کبھی بند اور کبھی کھلا رہتا ہے ۔جوڑوا شہروں کی عوام کی اندرون شہر اور شہر سے باہر نقل و حرکت کا انصار پچھلے دو ماہ سے حکومت اور سیاسی پارٹی کے فیصلوں پر منحصر ہے جس کا اثر نقصان کی صورت میں عام شہریوں کو ہی ہورہا ہے ۔اس سارے معملے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم بھی متاثر ہوے جن کو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیاایک طالب علم نے میڈیا نمائندہ سے بات کرتے ہوے بتایا کے جس دن ہماری کلاس تھی اس دن سیاسی پارٹی کے احتجاج کی وجہ سے راولپنڈی شہر کو حکومت نے مکمل طور پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے بہت سرے طلبہ راستے بند ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کیمپس نہ پوھنچ سکے جس کا نقصان طلبہ کو امتحان میں فیل کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔
طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کلاس لینے سے قاصر رہی جس کی ایک ہی وجہ تھی کے راولپنڈی شہر سیاسی احتجاج کے پیش نظر جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بند کیے گئے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالب علموں کی کسی بھی قسم کی داد رسی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اب سٹوڈنٹ کا وقت اور فیسس کا ازالہ کون کرے گا۔متاثرہ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اور منسٹر ایجوکیشن سے مطالبہ ہے کے ہمیں نا کردہ گناہ کی سزا نہ دی جائے جو کلاس شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں ہو سکی اس کو دوبارہ ری شیڈول کیا جائے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت اور مستقبل خراب نہ ہو۔ایک متاثرہ طالب علم نے جب ہیڈ وف ڈیپارٹمنٹ مہر النساء سے درخواست کی کے ہماری کلاس دوبارہ لی جائے تاکہ ہمارا قیمتی وقت اور سرمایہ ضائع نہ ہو جو فیس کی صورت میں ہم نے ادا کیا تو مہر النساء صاحبہ نے ایک نہ سنی اور صاف جواب دے دیا کے اب کچھ نہیں ہوسکتا ۔میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتی ۔ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ مہر النساء کا اس طرح کا غیر سنجیدہ رویہ اتنے بڑے تعلیمی ادارے کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ جن کا وژن پنجاب میں تعلیم کو عام کرنا اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کی نفی کرنا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس کےطالب علموں کا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے بھی اس خبر کا نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں