2

کنٹونمنٹ سے ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کو مشکلات نے گھیر لیا

ٹیکس ، تجاوزات اور بلڈنگ سیکشن کے ملازمین بھی اعلی حکام کی پالیسیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ، ذرائع

مشکلات سے گھرے پریشان حال ملازمین سے بہترین کر کردیگی کی توقعات دیوانے کے خواب کے مترداف ، ذرائع

راولپنڈی و چکلالہ دونوں کنٹونمنٹ بورڈز سے ٹرانسفر ہوکر دوسرے اسٹیشنز پر جانے والے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹیکس ، تجاوزات اور بلڈنگ سیکشن میں تعینات عملہ بھی اعلی حکام کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے سبب عدم تحفظ کا شکار بنتا جا رہا ہے ۔ ملازمین سے بہترین کار کردیگی کی توقع کرنے سے پہلے انکو زندگی ہی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کو مشکلات میں ساتھ دیکر تحفظ کا احساس دلانا بھی لازمی ہے بصورت دیگر مسائل سے گھرے اور اعلی حکام کی جانب سے بے یارو مدد گار چھوڑے جانے والے دونوں کنٹونمٹ بورڈز کے ملازمین کسی بھی صورت میں وہ کارکردگی نہیں دیکھا سکیں گے جس کی ان سے توقعات کی جاتی ہیں اور اسکا براہ راست نقصان راولپنڈی چھاؤنی کے علاقوں میں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرکے چکانا پڑے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی و چکلالہ سے ٹرانسفر ہو کر دیگر کنٹونمٹ بورڈ جانے والے ملازمین کو ایک جانب روزانہ طویل سفر کرکے اپنے اپنے اسٹیشنز پر جانا پڑتا ہے یا پھر وہاں رہنے کی صورت میں انکے خاندان کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں کیونکہ متعدد جانے والوں کے بچے چھوٹی کلاسوں یا یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں جن کو عام والدین کی طرح تعلیمی اداروں تک چھوڑنے اور لینے کی ذمہ داریاں کنٹونمنٹ بورڈز کے ملازمین بھی سر انجام دیتے ہیں تو دوسری جانب دوسرے اسٹیشنز پر رہائش بھی نہیں دی جاتی جوکہ عام ملازمین کیلئے کڑے امتحان کا سبب بنتی ہے تو دوسری جانب ٹیکس ، تجاوزات اور بلڈنگ سیکشن کے ملازمین کو اپنے فرائض کی ادائیگیوں میں نا صرف دشواریوں کا سامان کرنا پڑتا ہے بلکہ مافیاء کے ری ایکشن میں مار بھی پڑتی ہے اور گولیاں بھی چلا دی جاتی ہیں لیکن اعلی حکام کی جانب سے کسی بھی درج کروائے جانے والے مقدمہ کی پیروی کی بجائے چند دن بعد مکمل خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے اور ان تینوں ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین مجرموں کو انکے انجام تک پہنچانے یا اپنے ساتھ ہوی زیادتیوں کے ازالے کیلئے تھانے اور کچہریوں میں دھکے کھانے کے ساتھ ساتھ اپنی روز مرہ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے نظر آتے ہیں اور ان حالات میں کسی بھی ملازم سے بہتر کار کردیگی کی امید رکھنا دیوانے کے خواب سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں