7

راولپنڈی کینٹو نمنٹ بو رڈ کی جانب سے بینک روڈ پرگل داؤدی کی نما ئش،کتاب میلہ کا انعقاد

ڈی جی ملٹر ی لینڈزاینڈ کینٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نظریہ کے مطابق لوگوں کو تفریح اورخریداری کے مواقع یکجامہیاکیے گئے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی

نمائش 6دسمبر سے 8دسمبر تک جاری رہیگی

راولپنڈی ( رپورٹر ) ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق کینٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام بینک روڈ پر پھولوں کی نمائش،کتاب میلہ کا انعقاد کیاگیاہے نمائش6دسمبر سے 8دسمبر تک جاری رہیگی پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈبریگیڈئیراحمد نواز نے تین روزہ پھولوں کی نمائش اور کتاب میلہ کا جائزہ لیااس موقع پرسی ای او سیدعلی عرفا ن رضوی، ایڈیشنل سی ای اوحید ر شجاع، ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے شرکت کی سی ای او سیدعلی عرفان رضوی کی جانب سے پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ احمد نوازکو بریفینگ دی گئی نمائش میں پھولوں کی مختلف اقسام رکھی گئیں ہیں نمائش میں شہریوں کی بڑی تعد اد میں شرکت کر رہے ہیں کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اور تحقیق پر مبنی کتب شامل ہیں) اس موقع سی ای او سید علی عرفان کا کہناتھاڈی جی ملٹر ی لینڈزاینڈ کینٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نظریہ کے مطابق لوگوں کو تفریح اورخریداری کے مواقع یکجامہیاکیے گئے ہیں اس قسم کی پھو لو ں کی نما ئش سے
ما حو ل مزید خو بصو رت ہو تا ہے راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ عوا م کو اس قسم کی تفر یح کے موا قع فرا ہم کر تے رہیں گے اسی جذ بہ سے ان کو ششو ں کو جا ری رکھاجائیگا پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈبریگیڈئیراحمدنواز نے پھو لو ں کی نما ئش منعقد کر نے پرکنٹو نمنٹ بو رڈ راولپنڈی کا دل کی گہرا ئیو ں سے شکر یہ ادا کیا اس قسم کی نمائش کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس سے عوام کو دلی مسرت ملے گی انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں نوجوانوں کا کتاب کی طرف مائل ہونا بہت ضروری ہے۔ شہریوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کو دیکھ کرانہیں بہت اچھالگاہے ایسی نمائشوں کا انعقاد چاہیے جس سے لوگوں میں اپنے گھروں میں پودے لگانے کا شوق بڑھے پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کودلکش رنگوں سے بھر دیاوہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کر طرح خوشی سے کھل اُٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں