101

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کچا اسٹاپ پر رہائشی مکان کو کمرشل دوکانوں کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا

مذکورہ بلڈنگ کی تعمیر کے لیے انچارج بلڈنگ سیل عبدالصمد کے نام پر انسپیکٹر حمزہ نعیم نے ذرائع کے مطابق 5 لاکھ کا نظرانہ وصول کیا

راولپنڈی (رپورٹر )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کچا اسٹاپ پر رہائشی مکان کو کمرشل دوکانوں کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا،انچارج بلڈنگ سیل عبدالصمد  نے تعیناتی کے روز جو پہلی میٹنگ میں انسپکٹروں کو بلا کر دعوے کیے وہ وفا ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ مذکورہ عمارت کی تعمیر میں انکے نام پر انسپکٹر حمزہ نعیم نے ذرائع کے مطابق 5 لاکھ کا نظرانہ وصول کیا اور یہ بات انکے علم میں آنے کے بعد بھی انکی جانب سے چپ سادھ لی گئی جو اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اور ہو سکتے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ رشید ثاقب بھی منظر عام سے غائب ہیں بلڈنگ سیکشن کے بڑی سے بڑی مالی شکایات کے بعد بھی نہ وہ موقف دیتے ہیں اور نا کوئی کاروائی کرتے ہیں ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس طرح کا خاموش رویہ لینڈ مافیا کے آگے جھک جانے والے انسپکٹروں کو مبینہ تحفظ فراہم کرنے کیلئے اختیار کرتے ہیں بحرال اس ضمن میں کوئی بھی چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں