6

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں بوڑھے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبحہ کیے جانے کا انکشاف

انچارج میٹ اینڈ ملک شعیب عظیم سمیت سب نے چپ سادھ لی ، ذرائع نے مالی مفادات کا الزام عائد کر دیا

گاؤں دیہاتوں میں بیمار یا بوڑھے ہونے والے جانوروں کو آدھی قیمتوں میں خرید کر اہلیان کینٹ کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، ذرائع

جمعے کو نیازی ٹاؤن میں جانوں کو ذبحہ کرنے کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر انچارج میٹ اینڈ ملک ، چیف پبلک ہیلتھ آفیسر اور ترجمان نے چپ سادھ لی، سوال اٹھائے جانے لگے

راولپنڈی ( پ ر ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں موجود قصابوں کی دوکانوں پر بوڑھے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبحہ کرکے اہلیان کینٹ کو مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ انچارج میٹ اینڈ ملک کا ماتحت عملہ لمبی تان کر سویا ہوا ہے ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اس غفلت اور لا پرواہی کی اصل وجہ مبینہ مالی مفادات ہیں جسکی وجہ سے کنٹونمٹ بورڈ کے گنجان بازاروں اور گلیوں میں سرعام ذبحہ کیا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قصابوں کے دور دراز کے گاؤں دیہاتوں میں تعلقات ہیں جہاں کوئی بھی چھوٹا بڑا جانور جیسے ہی بیمار ہوتا ہے یا بوڑھا ہو کر قریب المرگ ہوتا ہے اسکو آدھے سے کم داموں میں فروخت کر دیا جاتا ہے اور یوں بوڑھے بیمار اور لاغر جانوروں کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے گنجان ترین بازاروں میں ذبحہ کرکے سرعام فروخت کر دیا جاتا ہے اور فی جانور انچارج میٹ اینڈ ملک کو ذرائع کے مطابق حصہ پہنچائے جانے کے سبب چیف پبلک ہیلتھ آفیسر کو سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے جبکہ حقیقت اسکے بلکل برعکس اور انتہائی بھیانک ہے ۔ جمعے کے روز بھی نیازی ٹاؤن میں جانور کو ذبحہ کرنے کی تصاویر اور ویڈیو انچارج میٹ اینڈ ملک سمیت چیف پبلک ہیلتھ آفیسر اور ترجمان و سیکرٹری کو بھیجی جانے کے بعد بھی کوئی قابل ذکر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اوپر سے نیچے تک سب ایک ہی نقطے پر متفق ہیں اگر کوئی بھی ذمہ دار شواہد کے ساتھ اپنا موقف دینا چاہے گا تو اس کو مناسب جگہ فراہم کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں