مہمان خصوصی عاکف سعید صدارت سہیل افضل میزبان وائس چانسلر ڈاکٹر منصور تھے
مختلف شعبوں میں پورشن حاصل کرنے والے 72 طلباء و طالبات کو سونے چاندی اور کانسی کے میڈل دئیے گئے
اسلام آباد( سٹی رپورٹر) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کانوکیشن کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا بارہ سو گریجویٹس 33 پی ایچ ڈی ڈگریوں ایوارڈ کی گئیں نمایاں کارکردگی پر 72 طلباء و طالبات کو سونے چاندی اور کانسی کے میڈل دیئے گئے مینجمنٹ سائنسز، الیکٹرکل سول مکینکل کمپیوٹر سافٹ وئیر انجینئرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ کمپیوٹر سائنس بائیو انفارمیٹکس بائیو ٹیکنالوجی بائیو سائنسز مائیکرو بائیالوجی ڈاکٹر آف فارمیسی کے شعبے شامل تھے مہمان خصوصی چئیرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن عاکف سعید صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کسٹ پروفیسر سہیل افضل جبکہ میزبان وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد تھے مقررین نے خطاب میں کہا کہ تعلیم ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ھے ہمیں پڑھی لکھی قوم بن کے ابھرنا ہوگا پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ ہی اس کی ترقی کی چابی ھے موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کو اسی کے شعبوں میں قابلیت کے جوہر دکھانا ہوں گے ڈاکٹر منصور نے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ کیپٹل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق نصابی اصطلاحاتِ پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ھے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ہر شعبہ میں سکالر شپ بھی دی جا رہی ہیں انہیں فخر حاصل ھے کہ کیپٹل یونیورسٹی کا نام پاکستان کی اول یونیورسٹی میں آ چکا ھے ہونہار طالبہ خدیجہ اقبال نے مجموعی کارکردگی پر جناح گولڈ میڈل اپنے نام کیا
4