4

راولپنڈی کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر علی عرفان کی ہدایت پر تجاوزات مافیاء کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

انچارج کی نگرانی میں دوران آپریشن ٹینچ بھاٹہ ،مین پشاور روڈ،ڈھوک سیداں، گرجا روڈ، نمبر 22 مین پشارو روڈ ،صدر کے علاقوں سے تین ٹرک سامان قبضے میں کے لیا گیا

ترجمان کا کہنا ہے آپریشنز روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہیں لیکن ہر ہفتے سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر گرینڈ آپریشن بھی کیا جاتا ہے اہلیان کینٹ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( پ ر ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ محکمہ انسداد تجاوزات نے ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے تین ٹرک سامان قبضے میں لیکر گودام میں پہنچا دیا بتایا گیا ہے کہ تجاوزات کے عملہ نے گزشتہ روز کینٹ کی مصرف بازاروں سمیت مصروف ترین سڑکوں ٹینچ بھاٹہ روڈ،مین پشاور روڈ،ڈھوک سیداں روڈ گرجا روڈ چونگی نمبر 22 مین پشارو روڈ صدر اور اس کے اطراف میں آپریشن کرتے ہوئے تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ہے انچارج انسداد تجاوزات کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پر بھرپور آپریشن جاری ہے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ اس آپریشن کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر آپریشنز جاری ہیں لیکن ہر ہفتے ایک گرینڈ آپریشن بھی کیا جاتا ہے کیونکہ اہلیان کینٹ کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرکے ساتھ ساتھ پرسکون ماحول فراہم کرنا بھی کنٹونمٹ کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی آمد و رفت میں خلل ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں