6

جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں:فیروز شاہ

پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر نے کیلئے عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے

مشیر سرمایہ کاری بورڈ فیروز شاہ کی جاپان میںپاکستانی سفیر عبدالحمیدسے ملاقات کے دوران گفتگو

لاہور (عمرحیات چوہدری)پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سیدفیروزعالم شاہ اور انجینئر فیضان شاہ نے ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستانی سفیر عبدالحمیدسے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں جاپانی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا، جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں سفارت خانے کا کردار، پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کے تبادلے کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے ،تجارت، موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوام کے مابین تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے ،مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر سیکورٹی، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، انفار میشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے، جاپان میں تعلیم اور روز گار کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سیدفیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیںجاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے،پاکستان اور جاپان میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت، اور عوامی روابط میں تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ،پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں۔پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سیدفیروزعالم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گارہے اورکان کنی ، سپورٹس گڈز،انجینئرنگ، فارماسوٹیکل، زرعی مشینری اور سرجیکل آلات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت جاپانی سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتی ہے لہٰذاجاپان سمیت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری سے استفادہ کر یں۔پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سیدفیروزعالم شاہ نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مثبت خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وطن کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو ناصرف پاکستان کے تشخص کو دنیا میں اُجاگر کر رہے ہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستانی کمیونٹی اور سفارت خانے کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے ۔
فوٹو کیپشن:
مشیر سرمایہ کاری بورڈ فیروز شاہ اور انجینئر فیضان شاہ ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں سفیر عبدالحمید سے ملاقات کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں