

کالج روڈگلی نمبر 174 (نرالا قلفی والی)میں سيوریج کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ،شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا
گٹروں کے گندہ پانی کی بدبوں سے سانس لينادشوار، شہریوں میں وبائی امراض پھیلنے كاخدشه
لاہور(نمائندہ خصوصی)واسا سب ڈویژن باغبانپورہ کی نااہلی گٹر ابلنے لگے ، سب ڈویژن باغبانپورہ کالج پارک میں سیوریج سسٹم نقارہ ہوگیا کئی روز گزر جانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا ، شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا واسا سب ڈویژن باغبانپورہ خاموش تماشائی بن گے اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا، علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے گفتگو کرتے کہنا تھا کالج پارک کی نرالہ قلفی والی گلی میں کئی روز سے گٹربلاک ہیں جس پر واسا سب ڈویژن باغبانپورہ کا عملہ اور افسران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں گندہ پانی کی بدبوں سے موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں گزشتہ کئی روز سے گٹر بند ہے کوئی پریشان حال نہیں ہے واسا آفس شکایت درج کروانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا سیوریج کا گندہ پانی سے اٹھنے والی بدبوں سے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے اور گندہ پانی گھروں میں بھی داخل ہورہا ہے مزید انکا کہنا تھا واسا سب ڈویژن باغبانپورہ کا عملہ اور افسران نے اس علاقہ کو خدا کے سہارے چھوڑ رکھا ہے شکایت درج کروانے جائے تو دفتر کو تالے لگے ہوتے ہیں عملہ اور افسران سیٹوں سے غائب رہتے ہیں اور گھروں میں استعمال شدہ پانی بھی بدبوں دار ارہا ہے جس سے علاقہ میں وبائی امراض جس میں معدہ کی امراض ، پیٹ درد کی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں علاقہ مکینوں نے واسا کے اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل دائر کررکھی ہےاس پر ایس ڈی او واسا سب ڈویژن باغبانپورہ افضل عمر سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون کال اٹھانا بھی مناسب نا سمجھا