12

سموگ کے خلاف پی ایچ اے لاہور متحرک ، بھرپور آگاہی مہم جاری

تمام بڑی شاہراہوں پر روزانہ ٹری واشنگ ، لنگز آف لاہور ، رنگ روڈ کے اطراف لاکھوں پودے لگائے جائیں گے ۔ راجہ منصور

لاہور (عمرحیات چوہدری) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور سموگ کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلا رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر تمام بڑی شاہراؤں پر ٹری واشنگ کی جاتی ہے اور لنگزآف لاہور پراجیکٹ ، رنگ روڈ کے اطراف لاکھوں درخت لگائے جس سے ماحول دوست فضائی آلودگی اور انسداد سموگ سرگرمیوں کا حصہ ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد راجہ نے بتایا کہ پی ایچ اے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، جین مندر، داتا دربار، راوی روڈ اور گلبرگ روڈ سمیت شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر واٹر باؤزرز کے ذریعے درختوں اور پودوں پر پانی کا چھڑکاو کرکے دھول مٹی صاف کرتی ہیں، سڑکوں ، پارکوں میں سبزہ میں اضافہ کرنے کےلئے نئے درخت اور پودے لگائے جارہے ہیں۔ ڈی جی منصور احمد راجہ نے بتایا کہ پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام لنگز آف لاہور پراجیکٹ کے تحت رنگ روڈ کے اطراف لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں جو ماحول دوست سرگرمیوں کا اہم جزو ہیں، لاہور کے اطراف رنگ روڈ پر میگا پراجیکٹ کے تحت لاکھوں نئے درخت اور پودے لگانے کا پراجیکٹ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں سموگ اور آلودگی سے پاک کلین گرین لاہور وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے لاہور کے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی انسداد سموگ سرگرمیوں میں حکومت اور پی ایچ اے کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں