۔
جماعت اسلامی ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل اور حقیقی جمہوری پارٹی ہے
ہم منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
21، 22 اور 23 نومبر کواجتماع عام میں خیبر سے کراچی تک لاکھوں مرد و خواتین اور نوجوانوں شریک ہوں گے
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ وسطی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
لاہور (عمرحیات چوہدری) جماعت اسلامی پاکستان کے بدل دو نظام اجتماعِ عام کی تیاریاں کے حوالے سے سید مودودی اسلامک سنٹر، لٹن روڈ لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع وسطی لاہور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔شرکاء میں امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور جبران بن سلمان سیکرٹری وسطی لاہورعمر شہباز،عدنان مصطفی چھٹہ، میاں طاہر عزیز، احمد رسول، عثمان اکرم، حماد سہیل، شیخ ایاز محمود، سید ریحان حیدرسمیت متعدد رہنما شامل تھے۔دیگر شرکاء میں شاکر اقبال، فرخ انصاری، اسامہ ارشد، اسامہ طاہر، طارق الطاف ٹیپو، ملک محمد الیاس، رانا عبدالرؤف، بلال سعید، ملک محمد نواز، احمد رضا بٹ، ملک محمد منیر، نوح بٹ، حافظ احسن میر، محمد حسین آزادشامل تھے۔اجلاس میں ضلع وسطی لاہور کے امیر جبران بن سلمان نے امیر جماعت اسلامی لاہور کو اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی طاقت سے موجودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جو ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل اور حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔ ہم منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام خیبر سے کراچی تک لاکھوں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی شرکت سے ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔ یہ سیاسی و معاشی بے یقینی کے دور میں امید اور تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔ دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
