15

جیلانی پارک ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں اربن پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

لاہور (عمرحیات چوہدری) جیلانی پارک ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں اربن پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا افتتاح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد راجہ، ڈی جی ایکسائز پنجاب عمر شیر چھٹہ , ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زیشان نصر اللہ رانجھا، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس (پی ایچ اے) رائے محمد اشفاق نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ٹورنامنٹ میں سرکاری محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں ایل ڈی اے، پیرا، پی ڈی ایم اے، واپڈا، اربن یونٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پی اے ایف ڈی اے، پی ایف اے، پی ایس آئی سی، ای ٹی اینڈ این سی، پی ایچ اے اور پی او بی شامل ہیں۔تمام میچزجیلانی پارک ریس کورس کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے جائیں گے اور مقابلے رات 10 بجے تک جاری رہیں گے۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے منصور کا کہنا تھا کہ اربن پریمیئر لیگ کا مقصد مختلف سرکاری محکموں کے مابین صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور کرکٹ کے ذریعے باہمی روابط کو مضبوط بناناہے۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ لاہور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں