4

شہر لاہور میں تشہیر کیلئے لگائے جانیوالے بل بورڈز، ہورڈنگزکا ڈیٹا بیس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے


لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہر لاہور میں تشہیر کیلئے لگائے جانیوالے بل بورڈز، ہورڈنگزکا ڈیٹا بیس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی جی پی ایچ اے منصورہ احمد راجہ کی زیر نگرانی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں بلنگ اور ریونیو ریکوری کے روایتی نظام کو جلد ترک کردیا جائے گا، یہ تفصیلات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذیشان نصراللہ رانجھا نے بتائیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ذیشان نصراللہ رانجھا نے بتایا کہ ڈیٹا بیس کی کمپیوٹرائزیشن کا مقصد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بلنگ اور ریکوری کے نظام میں شفافیت یقینی بنانا ہے اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی اور اسے سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کوشان ہے، نیز شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے پی ایچ اے لاہور کی آمدن میں اضافہ اور مالی خود مختاری حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منصور احمد راجہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں