10

بھاٹی گیٹ پر آپریشن کے دوران جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے دکانداروں کے ساتھ مل کرسامان بشمول پرندے اور جانور بحفاظت منتقل کیے۔

سوشل میڈیا انفلینسرز کی جانب سے ایسی منفی باتیں کرنے کا مقصد ریٹنگ اور ویورشپ حاصل کرنا ہے۔۔ ترجمان ایل ڈی اے

لاہور (عمرحیات چوہدری) بھاٹی چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جانوروں و پرندوں کی ہلاکت کی خبر کی سختی سے تردید کر تے ہوئے ترجمان ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھاٹی گیٹ پر آپریشن کے دوران جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ایل ڈی اے، ٹیپا، اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے دو روز قبل 16 کینال سرکاری اراضی کلیئر کرانے کے لیے آپریشن کیا تھا۔آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے دکانداروں کے ساتھ مل کرسامان بشمول پرندے اور جانور بحفاظت منتقل کیے۔ایل ڈی اے کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیمیں دکانداروں کی سامان اور پرندوں کی منتقلی میں مدد کر رہی ہیں۔آپریشن کے دوران جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔سوشل میڈیا انفلینسرز کی جانب سے ایسی منفی باتیں کرنے کا مقصد ریٹنگ اور ویورشپ حاصل کرنا ہے۔٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں