172

آٹھویں الفا اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار انداز میں اختتام، کراچی کے 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ نے مختلف کھیلوں میں بھرپور ایکشن دکھایا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی کے نامور تعلیمی ادارے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کا آٹھواں اسپورٹس فیسٹیول انتہائی شاندار رہا گزشتہ سالوں کے مقابلوں میں اس سال کا ایڈیشن یادگار ثابت ہوا، شہر کے 70 مختلف تعلیمی اداروں کے ساڑے ساتھ ہزار کھلاڑیوں نے 18 گیمز میں زبردست مقابلے کئے طلبہ نے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر جوش و جذبے کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ 28 روز تک جاری رہنے والے مقابلوں کی اختتامی تقریب بھی شاندار رہی تقریب کے *مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ منورعلی میسر ،ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ، فرید علی اور دیگر نے شرکت کی، اور شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی ،
*اس موقع پر منور علی میسر نے اپنے* خطاب میں کہا کہ گراس روٹ لیول پر اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر کاشان اقبال نے کہا کہ الفا اسپورٹس فیسٹیول کراچی کے تعلیمی ادراوں میں سب سے مقبول ترین ایونٹ بن چکا ہے کئی سال قبل شروع ہونے والے فیسٹیول کا مقصد طلبہ میں کھیل کے رجحان کو بڑھانا اور ہار جیت کے جزبے کو اجاگر کرنا تھا جس میں الفا ایجوکیشن کو کافی حد تک کامیابی ملی ہے الفا کالج کی ڈین صائمہ رضا ن ے خواتین طلبہ کی کھیلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کو خوب سراہا،
اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں کو ایوارڑز سے نوازا گیا اسپورٹس فیسٹیول کا ٹائٹل الفا ایجوکیشن نیٹ ورک نے اپنے نام کیا دوسری پوزیشن پر کراچی گرامر اور نیکسر کالج تیسری پوزیشن آیا۔ منورعلی میسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے دوسری پوزیشن کیلئے 75 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا.
الفا اسپورٹس فیسٹیول میں آرچری، روئنگ، کرکٹ، فوٹسال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ڈاج بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، اسکریبل، شطرنج سمیت 18 گیمز شامل تھے سینئر اسپورٹس مینیجرماجد رسول اور نجمہ غیاث سمیت الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے کوچز نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں مہارت، عزم اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں