64

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مصری شاہ، دو موریہ پل، سرکلر روڈ اور لاری اڈا کے اطراف کا دورہ

مصری شاہ، دو موریہ پل جیسے گنجان آباد علاقوں میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کیا جائے گا۔علاقے میں یونیفارم پیٹرن پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے ری ماڈلنگ کی جائے گی، تجاوزات کا خاتمہ، پارکنگ اور گرین ایریا ڈویلپ کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے

مصری شاہ اور اطراف کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکس ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔واک ویز، فٹ پاتھ، پیور کی تنصیب اور اسفالٹ کا کام کیا جائے گا۔ ںریفنگ

لاہور (عمرحیات چوہدری)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز مصری شاہ، دو موریہ پل، سرکلر روڈ اور لاری اڈا کے اطراف کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مصری شاہ کے اطراف کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دی۔مصری شاہ اور اطراف کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکس ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔واک ویز، فٹ پاتھ، پیور کی تنصیب اور اسفالٹ کا کام کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصری شاہ، دو موریہ پل جیسے گنجان آباد علاقوں میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کیا جائے گا۔علاقے میں یونیفارم پیٹرن پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ان علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، پارکنگ اور گرین ایریا ڈویلپ کیا جائے گا۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں