8

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کھلی اور ای کچہری میں ریلوے ملازمین سمیت عوامی شکایات سنی

رینالہ خورد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین اسٹاپ کا عوامی مطالبہ۔

شکایات کا ازالہ میرٹ اور ریلوے پولیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ ڈی ایس ریلوے انعام اللہ۔

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے کھلی اور ای-کچہری میں ریلوے ملازمین اور شہریوں کی جانب سے مختلف نوعیت کی شکایات سنیں۔ کھلی کچہری میں 16 جبکہ ای-کچہری میں 7 شکایات سنیں گئیں۔ اکثر شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈی ایس ریلوے لاہور کی جانب سے موقع پر افسران کو احکامات جاری کیے گئے.

ای-کچہری کے دوران عوام نے رنالہ خورد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے اسٹاپ کا عوامی مطالبہ کیا جبکہ شاہدرہ ریلوے کراسنگ نمبر 6 پر ٹریفک کے دباؤ سے متعلق عوامی شکایت بھی سنی گئی۔

کھلی کچہری کے موقع پر زیادہ تر شکایات ریلوے کالونیوں میں صفائی ستھرائی، سیوریج اور زائد بلنگ سے متعلق تھیں۔ اس کے علاوہ ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر، واجبات کی ادائیگی سمیت میڈیکل ری ایمبرسمنٹ نہ ملنے پر بھی ملازمین نے اپنے مسائل بیان کیے۔

مزید برآں ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین نے ٹرانسفر و پوسٹنگ سے متعلق درخواست کی جبکہ سیالکوٹ ریلوے کوارٹرز میں گیس کنکشن کی عدم دستیابی کی شکایت بھی زیر بحث آئی۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے انعام اللہ نے کہا کہ تمام شکایات اور مسائل میرٹ اور ریلوے پالیسی کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریلوے ملازمین اور عوامی مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ پوری سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں