

وی سی لاہور واسا چودھری شہباز ،ڈی جی واسا طیب فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ ،خزانہ، ٹیکنیکل ممبران اور واسا ایم ڈیز کی شرکت
38 اضلاع میں واسا جبکہ 3 میں سب واساز کے قیام کو 31 دسمبر تک مکمل فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر
تمام اضلاع کے واساز میں یکساں واٹر ٹیرف کا نفاذ کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
پنجاب واسا کے اخراجات کی تکمیل کیلئے تمام واساز کے محصولات کا ایک فیصد جمع کروایا جائے گا، فیصلہ
مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ،لائیو ڈیش بورڈ ، رین گیجز اور سکارڈا سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، فیصلہ
واٹر سپلائی، سیوریج اینڈ ڈرینج قوانین 2025 کی سفارشات کا جائزہ، کمیٹی کو ارسال
اتھارٹی امور میں قوانین سازی اور اصلاحات کیلئے ابتدائی طور پر تین کمیٹیاں تشکیل، چیئرمین واسا پنجاب چودھری شیر علی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے بروقت تدارک کو تمام اضلاع میں یقینی بنایا جائے گا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب
واسا پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ریونیو کولیکشن میں شفافیت اولین ترجیح ہے ، بلال یاسین