14

لیسکو ہیڈ آفس میں 243ویں پنشن تقریب — چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا ریٹائرڈ ملازمین کو خراجِ تحسین

لاہور (عمرحیات چوہدری)  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ہیڈ آفس میں 243ویں پنشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نومبر 2025 کے دوران ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کو پی پی او (PPO) بکس پیش کی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسے مخلص، دیانت دار اور محنتی ملازمین ہی لیسکو کی اصل طاقت ہیں۔ آپ کی طویل خدمات نے اس ادارے کو استحکام اور اعتماد بخشا ہے۔ آج ہم نہ صرف آپ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ آپ کی وفاداری اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو انتظامیہ اپنے ہر کارکن کو ادارے کا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے، اور یہ ادارہ اُن لوگوں کا ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں اس کے استحکام، ترقی اور خدمتِ عوام کے لیے وقف کر دیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ آپ کی زندگی کا یہ نیا سفر خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔ لیسکو ہمیشہ اپنے ریٹائرڈ ساتھیوں کے تعاون اور محبت کو یاد رکھے گا۔”

اس موقع پر ڈی جی ایڈمن ہما چیمہ، منیجر ایڈمن حارث بشارت،منیجرکارپوریٹ اکاؤنٹس محمد جاوید، ڈپٹی منیجر ایڈمن اسماء امین، اور اسسٹنٹ منیجر ایڈمن احسن جاوید بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران شرکاء نے ریٹائرڈ ملازمین کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے سی ای او لیسکو اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کی طرف سے دیا گیا یہ احترام اور عزت اُن کی زندگی کا قابلِ فخر سرمایہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں