21

واصف اکرام نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور کا چارج سنبھال لیا

لاہور (عمرحیات چوہدری) واصف اکرام نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور کا چارج سنبھالنے کے بعد فرائض نمٹانا شروع کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل واصف اکرام ریلوے لاہور ڈویژن میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور خوش اخلاقی کے باعث بطور قابلِ اعتماد اور تجربہ کار افسر اپنی پہچان بنائی۔

واصف اکرام شعبۂ انجینئرنگ میں بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نئے منصب پر فیلڈ اور انتظامی اُمور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ریلوے لاہور ڈویژن میں واصف اکرام کی دوبارہ تعیناتی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ سمیت دیگر ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں