41

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبے کا دورہ، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

پارکنگ پلازہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، پارکنگ پلازہ کے لیے کھدائی کے عمل میں تیزی آئی ہے،منصوبے کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ ایس او پیز کے مطابق کیا جا رہا ہے۔بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے نے اہداف کے مطابق کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور (عمرحیات چوہدری)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر تعمیر نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ پارکنگ پلازہ کے لیے کھدائی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔نیلا گنبد پارکنگ منصوبے کی 421 پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں ، 31 پائلیں باقی ہیں۔ منصوبے کے 45 فیصد کیپ بیم مکمل کر لیے گئے ہیں۔والڈ سٹی کی ٹیموں نے نیلا گنبد مزار کی بحالی و تزئین و آرائش پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ ایس او پیز کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اہداف کے مطابق کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں