48

ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے لاہور سے شاہدرہ سیکشن کی موٹر ٹرالی تفصیلی انسپیکشن کی

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے لاہور سے شاہدرہ سیکشن کی موٹر ٹرالی تفصیلی انسپیکشن کی۔ اس موقع پر ڈویژنل سگنل انجینیئر محمد ندیم خٹک اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئر عبدالرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انسپیکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے نے پیپر لائن کلیئر (PLC) ہٹانے کے حوالے سے راوی برج کی اوپر اور نیچے سے تفصیلی انسپیکشن کی۔ انہوں نے لیول کراسنگ نمبر 7 شاہدرہ یارڈ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی ایس ریلوے لاہور نے شاہدرہ اسٹیشن کا ریکارڈ، اسٹیشن بلڈنگ اور دیگر معاملات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس انعام اللہ کا کہنا تھا کہ محنت اور ذمہ داری سے ہی نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ہم وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ویژن اور مشن کے مطابق ریلوے کی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں