32

راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ کا نتیجہ


دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی (نامہ نگار)
راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ، ٹھوس شواہد اور مضبوط قانونی پیروی کے باعث معزز عدالت نے دو منشیات سپلائرز کو سخت سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے دونوں مجرمان کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم بابو خان کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ آر اے بازار پولیس نے اسے اکتوبر 2024 میں گرفتار کیا تھا۔
دوسرے کیس میں مجرم ندیم کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے فروری 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
معزز عدالت نے دونوں مقدمات میں ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے پیش نظر مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن، تفتیشی افسران اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں