13

پی ایچ اے ورکرز یونین لاہور کے منتخب عہدیداران کی صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب سے ملاقات

لاہور:30 دسمبر 2025ء(عمرحیات چوہدری ) جیلانی پارک میں پی ایچ اےکے ہیڈکوارٹر میں پی ایچ اے ورکرز یونین لاہور کے نو منتخب عہدیداران نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین یونین چوہدری محمود الاحد، صدر مشتاق بھٹی اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد ابرار و دیگر شامل تھے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں ادارے کی بہتری، ملازمین کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے پی ایچ اے ورکرز یونین کے منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے محکمہ پی ایچ اے کے ساتھ مکمل تعاون اور باہمی مشاورت سے کام کیا جائے گا۔بلال یاسین نے کہا کہ پی ایچ اے کے تمام ورکرز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے لاہور کو ایک خوبصورت، سرسبز اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر شہر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر لاہور کو پھولوں اور باغوں کا شہر بنانا پی ایچ اے کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت پنجاب بھرپور سرپرستی اور تعاون فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں