10

بسنت کی اجازت دینا شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔


پابندی کے باوجود ناقص انتظامات کے باعث پتنگ کی ڈور سے شہری زخمی ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت کروانا چاہتی ہیں تو یہ بھی واضح کریں کہ کسی جانی نقصان کی صورت میں ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سید مودودی اسلامک سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسنت کی اجازت، ناقص انتظامات اور پتنگ کی ڈور سے شہریوں کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امیرجماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بسنت کی اجازت دینا شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پابندی کے باوجود ناقص انتظامات کے باعث پتنگ کی ڈور سے شہری زخمی ہو رہے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کی سنگین غفلت کا ثبوت ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بسنت کروانا چاہتی ہیں تو یہ بھی واضح کریں کہ کسی جانی نقصان کی صورت میں ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ بسنت سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بسنت سے قبل ہی پتنگ بازی اور جان لیوا سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے، شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے زور دیا کہ بسنت کے حوالے سے واضح اور مؤثر پالیسی بنائی جائے کیونکہ انتظامی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اظہر بلال، قیصر شریف، شاہد نوید ملک اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں