داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ، نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور ناصر باغ پر کام تیزی سے جاری ہے۔بریفنگ
آزادی چوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک کے لیے انڈرپاس پر ورکنگ جاری ہے،صوبائی دارالحکومت کے 20 اہم پوائنٹس پر پیلیکن سگنل کی تنصیب جلد کر لی جائے گی۔ بریفنگ
ڈی جی ایل ڈی اے کی پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ، پیلیکن سگنل اور روڈ سائینج سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت
ترقیاتی کاموں پر رفتار کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
لاہور (عمرحیات چوہدری)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایم ڈی واسا غفران احمدنے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ، نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور ناصر باغ پر کام تیزی سے جاری ہے۔بھاٹی چوک کو سگنل فری بنانے کے لیے مجوزہ انڈرپاس کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔آزادی چوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک کے لیے انڈرپاس پر ورکنگ جاری ہے۔ترقیاتی کاموں پر ٹائم لائن کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ داتا دربار، نیلا گنبد اور ناصر باغ منصوبے پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مسائل اور لینڈ ایکوزیشن میں پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں پر رفتار کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے شہر میں پیدل چلنے والوں کے لیے جاری و مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی دارالحکومت کے 20 اہم پوائنٹس پر پیلیکن سگنل کی تنصیب جلد کر لی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ، پیلیکن سگنل اور روڈ سائینج سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ ٹیپا اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔٭٭٭٭٭


