سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کی فرسٹ بینک آف انڈیا، ایوینگ ہال اور اطراف کی املاک کے فساڈ پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایت۔
ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے کی 20 پائلیں مکمل،داتا دربار توسیعی منصوبے پر بھی کام بلا تعطل جاری ہے۔منصوبے پر ترقیاتی کام دو شفٹوں میں جاری، کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔بریفنگ
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی لہر کے جاری منصوبوں میں ایل ڈی اے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت فٹ پاتھ بنانے کی ہدایت
لاہور (عمرحیات چوہدری)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ ،ناصر باغ اور داتا دربار منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نےبریفنگ دی۔ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔نیلا گنبد منصوبے کی پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں، سروسز مکمل شفٹ کر دی گئی ہیں۔نیلا گنبد منصوبے کی انڈرگراونڈ کھدائی کا عمل تیزی سے جاری ہے، 42 فٹ تک کھدائی کی جائے گی۔والڈ سٹی اتھارٹی نیلا گنبد کی تزئین و آرائش پر کام کر رہی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد
نے فرسٹ بینک آف انڈیا، ایوینگ ہال اور اطراف کی املاک کے فساڈ پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے کی 20 پائلیں مکمل کر لی ہیں، کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔داتا دربار توسیعی منصوبے پر بھی کام بلا تعطل جاری ہے۔منصوبے پر ترقیاتی کام دو شفٹوں میں جاری، کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے لہر کے جاری منصوبوں میں ایل ڈی اے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت فٹ پاتھ بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، ٹیپا کے متعلقہ افسران، نیسپاک اور کنٹریکٹر موجود تھے۔*


