23

ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر قراقرم ٹرین میں صفائی ستھرائی سمیت فیومیگیشن کو بھی چیک کیا۔

لاہور آمد پر ہر ٹرین کی ہر کوچ کو مکمل طور پر چیک کیا جائے۔ ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد

لاہور (پریس ریلیز) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے (ڈی سی او) عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کے احکامات پر قراقرم ٹرین میں صفائی ستھرائی، فیومنگیشن سمیت مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں میں باقاعدگی سے فیومیگیشن اسپرے کروائی جاتی ہے تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ٹرین اور کوچوں کو خصوصی طور پر چیک بھی کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج واشنگ لائنز میں قراقرم ٹرین کی کوچوں، بیڈنگ اور سیٹوں کی پوشش کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔

معائنے کے دوران ٹرین کی کوچوں، ٹائلٹس اور ڈائننگ ایریاز میں صفائی ستھرائی کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے نے موقع پر موجود متعلقہ اسٹاف کو ہدایات دیں کہ لاہور آمد پر ہر ٹرین کی ہر کوچ کو مکمل طور پر چیک کیا جائے اور خصوصی طور پر فیومیگیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ کے احکامات کے مطابق ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کو باقاعدگی سے مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں