17

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام نویں ” ورلڈ اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس


لاہور (تنویر ذکاء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام نویں ” ورلڈ اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس “24 اور 25 جنوری 2026 ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوگی ۔ دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ ،برطانیہ ،ملائشیا، بحرین،برونائی ،ایران ،سعودی عرب ،بنگلہ دیش ،نائجیریا ،یو اے ای ،لیبیا اور مصر سے اسلامی معاشیات سے وابستہ نامور محققین ،ماہرین تعلیم اور ریسرچ سکالرز شرکت و خطاب کریں گے اور اپنے مقالے پیش کریں گے ۔کانفرنس کے مرکزی سپانسرز میں الصادق (علیہ السلام ) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ ،فنانس اینڈ تکافل ،بنک الفلاح ( اسلامک) آر سی ڈی پی اورپاک قطر گروپ شامل ہیں ۔نامور ماہر معاشیات ،ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کریں گے۔ برونائی دارلاسلام سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی کانفرنس کا تعارف پیش کریں گے جبکہ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔کانفرنس کے پہلے روز صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمان سہگل ،سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسلامک فنانس پالیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہدالرحمان اور کمشنر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ذیشان رحمان خٹک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے کانفرنس کے آخری روز اختتامی سیشن میں کانفرنس کنوینئر، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کانفرنس کا اعلامیہ پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں