6

امیر جماعت اسلامی لاہور کی کراچی روانگی، اظہر بلال قائم مقام امیر مقرر

لاہور( عمرحیات چوہدری) امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ تنظیمی مصروفیات کے سلسلے میں کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں اظہر بلال کو جماعت اسلامی لاہور کا قائم مقام امیرمقرر کیا گیا ہے۔اظہر بلال نے قائم مقام امیر کے عہدے کا حلف دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ، لاہور میں اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں نائب امیر لاہور ملک شاہد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری قیصر شریف اور جماعت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قائم مقام امیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی قیادت میں جماعتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کا عزم کیا۔تقریب کے دوران شرکاء نے جماعت اسلامی لاہور کے عوامی اور تنظیمی خدمات کے عزم کو مزید تقویت دینے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں