6

عالمی فورم ’’بورڈ آف پیس‘‘ درحقیقت امریکی اجارہ داری کی ایک منظم سازش ہے۔


قاتل قوتوں اور ظلم و جبر میں ملوث عناصر سے امن کی امید رکھنا محض خود فریبی ہے۔


فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے تناظر میں عالمی اداروں کی خاموشی ان کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔


امتِ مسلمہ کو اتحاد، خودداری اور مظلوم فلسطینی عوام کی اصولی و سفارتی حمایت کے ذریعے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال کاحلف برداری تقریب سے خطاب ،عالمی اور علاقائی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

لاہور( عمرحیات چوہدری) انہوں نے کہا کہ عالمی فورم ’’بورڈ آف پیس‘‘ درحقیقت امریکی اجارہ داری کی ایک منظم سازش ہے، جس کا مقصد دنیا میں حقیقی امن کا قیام نہیں بلکہ مخصوص طاقتوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔اظہر بلال نے کہا کہ قاتل قوتوں اور ظلم و جبر میں ملوث عناصر سے امن کی امید رکھنا محض خود فریبی ہے، اور ایسے خیالات رکھنے والے لوگ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے تناظر میں عالمی اداروں کی خاموشی ان کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی لاہور نے وزیرِاعظم پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے معاملے میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کا فیصلہ نہ کریں، کیونکہ یہ ایک سنگین غلطی ہوگی جس کے اثرات پاکستان اور پورے خطے کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو قرآنِ کریم کی واضح ہدایات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے، جن میں یہود، نصاریٰ اور مشرکین سے ایسی دوستی سے منع کیا گیا ہے جو ایمان، خودمختاری اور مظلوم مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہو۔اظہر بلال نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کو اتحاد، خودداری اور مظلوم فلسطینی عوام کی اصولی و سفارتی حمایت کے ذریعے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، نہ کہ عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آکر ایسے فیصلے کیے جائیں جو امت کو مزید کمزور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں