5

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گرین پنجاب وژن – پی ایچ اے لاہور کا شہر بھر میں بہار کے پھولوں کی پینری لگانے کا آغاز

لاہور،26 جنوری 2026ء (عمرحیات چوہدری) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “گرین پنجاب” وژن کے تحت پی ایچ اے نے لاہور کے تمام علاقوں میں پارکوں ، گرین بیلٹس پر موسم بہار کے پھولوں کی پینری لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، پی ایچ اے کے باغبان روزانہ کی بنیاد پر پینری نرسریوں سے سائٹس پر لگا رہے ہیں ، یہ تفصیلات ایم ڈی راجہ منصور احمد نے بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیل روڈ، کنال روڈ، خیابانِ جناح اور پائن ایونیو روڈ جاتی امراء، شانو بابا، پنجاب گول چکر اور بھٹہ چوک جیسے نمایاں مقامات پر بھی پھولوں کی پینری لگانے کا عمل جاری ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ لاہور کے ہر پارک، ہر گرین بیلٹ پر پھول مہکتے نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم بہار کی مناسبت سے پی ایچ اے لاہور کی ٹیمیں پوٹینا، میری گولڈ، انڈین ڈیلیا سمیت 25 اقسام کے پھولوں کی پینزی شہرکی مختلف شاہراؤں ، فلاور بیڈ اور اہم مقامات پر لگا رہی ہیں ،یہ پھول نیلے، پیلے، سرخ، سفید، نارنجی اور جامنی رنگوں میں شہریوں کے لیے لاہور کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کا باعث بنیں گے اور مارچ کے آغاز میں اپنے جوبن پر ہوں گے اور آئندہ کئی ماہ تک شہر لاہور کی خوبصورتی کا باعث ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں