50

عدالت سے فیصل سرور واسا ایکسین  پر FIR کا حکم جاری

ڈی جی ، ایم ڈی کے بگل میں چھپنے والا کرپٹ افسر آخر کار احتساب میں ایکسپوز

ایم ڈی کے پاس 5ماہ سے لٹکنے والے کیس کا عدالت سے 5منٹ میں فیصلہ جاری

ڈیڑھ ارب روپےریکوری کیس میں متعلقہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک اینٹی کرپشن کے حوالے

لاہور (عمر حیات چوہدری) محکمہ واسا لاہور میں ڈیڑھ ارب کے میگا اسکینڈل کے خلاف عدالت کے تاریخی اقدام نے محکمہ میں کھلبلی مچا دی ڈی جی واسا پنجاب اور ایم ڈی واسا لاہور اپنے پاس اسی کیس کی فائل کو 5ماہ سے سرہانے تلے رکھ کر گہری نیند سو رہے تھے ایک دن کے لئے بھی ایک انچ انکوائری و کاروائی آگے نہ بڑھائی تھی جس سے ڈی جی اور ایم ڈی کی کارکردگی اور نا معلوم وجوہات سمیت غالب گمان ذاتی مالی فوائد کا اشارہ ملتا ہے ڈی جی اور ایم ڈی کے بگل میں چھپنے والا کرپٹ ایکسین اقبال ٹائونO&M-1 فیصل سرور آخر کار احتساب کے چنگل میں آ کر پھنس ہی گیامیگا کرپشن کیس دانستہ پینڈنگ و چھپائے رکھنے کے خلاف سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی جس پر 27جنوری کو کیس سیشن جج شفقت شہباز راجہ صاحب کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر ہوا تھا کیس کی شنوائی شروع ہوتے ہی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چوہدری ایم عمران کی جانب سے ایکسین کے غیر قانونی اقدامات پر ٹھوس دلائل دئیے گئے اور ثبوتوں کو پیش کرنے کے بعد میگا اسکینڈل کیس کا عدالت سے صرف پانچ منٹ میں فیصلہ کرتے ہوئے ان کرپٹ ملزمان پر FIR دینے کا ڈائریکشن آرڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو دے دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں