6

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی ایچ اے کی لاہور میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں شروع

لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے لاہور نے استقبالِ رمضان المبارک کے سلسلے میں شہر بھر میں سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اہم شاہراہوں، چوراہوں اور گرین بیلٹس کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب آرائشی عناصر سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو روح پرور اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔لبرٹی چوک سمیت شہر کے نمایاں مقامات پر خصوصی لائٹنگ اور رمضان تھیم پر مبنی اسلامی طرز کے خوبصورت مونومنٹس کی تنصیب جاری ہے، جو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے ایک باوقار اور روحانی فضا بھی قائم کریں گے۔اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمدنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے ساتھ مذہبی و ثقافتی مواقع پر خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سجاوٹ اور روشنی کے تمام انتظامات بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ رمضان المبارک کے آغاز پر لاہور کا ماحول روحانی، پُروقار اور دیدہ زیب انداز میں منور نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں