واسا لاہور اور والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان بادامی باغ میں واقع تاریخی سٹیم پمپ ہاؤس کے تحفظ، بحالی اور دوبارہ استعمال کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔


لاہور (عمرحیات چوہدری) واسا لاہور اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے درمیان تاریخی سٹیم پمپ ہاؤس کے تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر ایم ڈ ی واسا لاہور غفران احمد اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے کہا کہ یہ تاریخی پمپ بلڈنگ نہ صرف برطانوی دور کے آبی نظام کا اہم حصہ ہے بلکہ لاہور کے والڈ سٹی کو پانی کی فراہمی کے قدیم نظام سے بھی جڑی ہوئی ہے تاریخی پمپ ہاؤس کی تعمیراتی اور ساختی بحالی کی جائے گی عمارت اور پانی والا تالاب کے تاریخی و فنکشنل تعلق کو محفوظ بنایا جائے گا یہ معاہدہ واسا لاہور اور والڈ سٹی اتھارٹی کے درمیان 10 سال پر مشتمل ہوگا عمارت کو ورثے سے ہم آہنگ انداز میں میوزیم، نمائشی مرکز یا ثقافتی مقام کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ سائٹ کے طویل المدتی تحفظ، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے گی والڈ سٹی اتھارٹی کو آپریشنل کنٹرول کی منتقلی کے لیے تمام قانونی اور انتظامی مراحل فوری مکمل کیے جائیں۔ایم ڈی واسا کی افسران کو ہدایات دی گئیں بحالی کے دوران واسا کے فعال نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، اس حوالے سےمکمل مانیٹرنگ کی جائے واسا اور والڈ سٹی اتھارٹی کے فوکل پرسنز نامزد کیے جائیں تاکہ کام کی رفتار اور شفافیت برقرار رہے پمپ بلڈنگ کی ملکیت بدستور واسا لاہور کے پاس رہے گی تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی ماہرین کی نگرانی میں کی جائیں ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ واسا لاہور شہر کو جدید نکاسی آب اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے تاریخی اثاثوں کے تحفظ کے لیے بھی پُرعزم ہے ایم ڈی واسا غفران احمد نے اس اقدام کو لاہور کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا یہ اشتراک نہ صرف ایک تاریخی عمارت کو نئی زندگی دے گا بلکہ شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک منفرد ثقافتی مقام بھی فراہم کرے گا، جو لاہور کے شاندار ماضی کی عکاسی کرے گا۔مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا