2

اسسٹنٹ کمرشل آفیسر چوہدری بلال قمر نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی مکمل کمرشل انسپیکشن کی۔


رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ ٹکٹنگ 24 گھنٹے جبکہ ایڈوانس ریزرویشن کا وقت بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیا گیا۔

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ اور چیف کمرشل مینجر طارق انور سپرا کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمرشل آفیسر چوہدری بلال قمر نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی تفصیلی کمرشل انسپیکشن کی۔ انسپیکشن کے دوران ٹکٹ کلیکٹر آفس، بکنگ آفس، بکنگ ٹائمنگ، ٹیوب ٹکٹ، اوپن ٹکٹ کاؤنٹر، TM-34، TM-35 سمیت دیگر کمرشل سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کے انتظامات، لائٹنگ، پنکھوں، انتظار گاہوں میں بیٹھنے کے انتظامات اور ہیلپ ڈیسک کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمرشل آفیسر نے متعلقہ اسٹاف کو سہولیات میں مزید بہتری اور مسافروں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں