108

واسا مری کرپشن کی گونج عدالت جا پہنچی، DG پنجاب واسا سے یکم ستمبر کورپورٹ طلب

روزنامہ عوامی مشن کی درخواست پر ایڈووکیٹ شکیل ادریس نے سیشن کورٹ میں ماجد کریم فاروق کی عدالت میں پٹیشن دائر کر کے سماعت کے لئے مقرر کی

پٹیشن میں DGپنجاب واسا، MDواسا مری، ڈائریکٹر واٹر سپلائی واسا مری، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن اینڈ ڈرینج واسا مری کو بطور ملزم پارٹی بنایا گیا

گزشتہ ماہ جولائی میں DG اور MD واسا مری کو 23کروڑ50لاکھ کے ٹھیکے جعلی،نان رجسٹرڈ فرموں کو دینے کی درخواست دی گئی تھی مگر کیس ایک انچ آگے نہ بڑھا

اس غیر قانونی پریکٹس پر DG اور MD کی مبینہ میسنی خاموشی پر پٹیشن دائر کی گئی، افسران بالاکی کارکردگی سمیت دیگر پوشیدہ لنگوٹ عوام اور حکمران کے سامنے کھل گئے

عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے افسران بھی اب قانون و احتساب کے کٹہرے میں آ کھڑے ہوئے، نامزد ٹھیکیداران کے گرد بھی شکنجہ سخت ، ریکوری کی جانب گامزن

سرکاری خزانے سے لوٹ گھسوٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کا واضح اندیشہ، کالی بھیڑوں نے محکمہ کا نام خوب بد نام کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی

لاہور (نیوز انویسٹی گیشن سیل، عمر حیات چوہدری) محکمہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی مری میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور غیر قانونی پریکٹس کو سر عام کرنے کا ہولناک انکشاف عوام اور حکمران کے سامنے روزنامہ عوامی مشن لے آیا افسران بالا کی بھی اس کرپشن کے خلاف اور کھلم کھلا غیر قانونی پریکٹس پر عدم دلچسپی و میسنی خاموشی نے سینہ چھلنی کرنے والے سخت سوالات کھڑے کر دئیے انویسٹی گیشن سیل اور تفصیلات کے مطابق محکمہ واسا مری میں ڈائریکٹر واٹر سپلائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اینڈ ڈرینج نے تقریباً 23کروڑ 50لاکھ سے زائد کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کروائے اور ان ٹینڈروں کو 08 عدد نان رجسٹرڈ PEC و لائسنس سے محروم کمپنیوں کو ایوارڈ کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا تھا مزید اس اقدامات کو کرنے کا مقصد غالب گمان حصہ پتی منسوب کی غرض سے اس غیر قانونی پریکٹس کو تقویت دی اور ان ٹینڈروں کی اپروول کیں گزشتہ ماہ جولائی میں DG واسا پنجاب اور MD واسا مری کو اس کے خلاف درخواست دی گئی تھی مگر کیس ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا تھا افسران کی جانب سے کی گئی اس غیر قانونی پریکٹس پر DG اور MD کی مبینہ میسنی خاموشی پر پٹیشن دائر کی گئی ہے اور ساتھ ساتھ افسران بالاکی کارکردگی سمیت دیگر پوشیدہ لنگوٹ عوام اور حکمران کے سامنے کھل گئی روزنامہ عوامی مشن کی درخواست پر ایڈووکیٹ شکیل ادریس نے سیشن کورٹ میں ماجد کریم فاروق کی عدالت میں پٹیشن دائر کر کے سماعت کے لئے مقرر کی ہے پٹیشن میں DGپنجاب واسا، MDواسا مری، ڈائریکٹر واٹر سپلائی واسا مری، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن اینڈ ڈرینج واسا مری و متعلقہ ٹھیکیداران وغیرہ کو بطور ملزم پارٹی بنایا گیا عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے افسران بھی اب قانون و احتساب کے کٹہرے میں آ کھڑے ہوئے ہیں نامزد ٹھیکیداران کے گرد بھی شکنجہ سخت ہو رہا ہے اور کیس ریکوری کی جانب گامزن ہے سرکاری خزانے سے لوٹ گھسوٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کا واضح اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، کالی بھیڑوں نے محکمہ کا نام خوب بد نام کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی ہے بہر حال واسا مری میگا کرپشن کی گونج عدالت جا پہنچی ہے اور کیس یکم ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر ہو گیا ہے اور اس کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں