وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے سرکل انچارج طاہر خان کے مطابق گرفتار ملزم انس خان نے اعتراف کیا کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے امریکی لڑکی کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔
ان کا کہنا تھاکہ ملزم انس خان بی بی اے کا طالبعلم ہے۔
امریکی لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم ایف بی آئی کی درخواست پر پاکستان سے گرفتار
ملزم نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ دوہ ماہ کے دوران تین امریکی لڑکیوں کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور وہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ کرتا ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ پاسورڈ اور تصاویر امریکی لڑکیوں نے خود دی تھیں اور تصاویر صرف ان کو ہی بھیجی تھیں۔
انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بتایا کہ ملزم انسٹاگرام کے ذریعے لڑکیوں سے اسنیپ چیٹ کیلئے اکاؤنٹ پاسورڈ مانگتا تھا جبکہ ملزم کے موبائل فون سے ملنے والا ڈیٹا فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں دوران کارروائی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ یہ گرفتاری امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کی گئی تھی۔