72

شادی کے روز ڈانس فلور پر گرنے والی خاتون نے میرج ہال پر مقدمہ کرادیا

دلہن نے شادی کے روز اسٹیج پر گرنے کے باعث ہڈی ٹوٹنے سے میرج ہال کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن ڈانس فلور پر پھینکے جانے والے مشروب سے پھسل کر گر گئی تھی جس کے باعث اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرا ڈونوون  نامی دلہن پیشے سے ٹیچر ہیں جو ہال کے ڈانس فلور پر لیمینیڈ پلاسٹک کے باعث پھلس گئیں۔

منتظمین کی جانب سے فلور کے زیریں حصے میں ایل ای ڈی لائٹس بھی بچھائی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہن کیرا نے اپنے گرنے اور مہمانوں کو پلاسٹک فلور پر مشروب بحفاظت لے جانے میں ناکامی کا ذمہ دار میرج ہال اسٹاف کو ٹھہرایا اور دعویٰ کیا کہ ڈانس فلور کے کنارے مشروبات رکھے گئے تھے جو انہیں مہمانوں کو مشروب  پینے کی ترغیب دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حیرت کی بات یہ ہےکہ دلہن کے گرنے اور ان کی ہڈی ٹوٹ جانے کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جس کے بعد کیرا کے 3 آپریشن کیے گئے لیکن اس کے باوجود ان کے ہاتھ میں مستقل درد رہ گیا جس کے باعث کیراملازمت پر واپس جانے سے بھی محروم ہیں۔

تاہم اب کئی سالوں بعد کیرا کی جانب سے میرج ہال کے منتظمین کے خلاف ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں