46

چمپینزی کی کپڑے دھونے کی ویڈیو وائرل

 8 اکتوبر 2021

چمپینزی اور بندر ایسے جانور ہیں جو انسانوں کی نقل کرتے ہوئے ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں اور ایسے واقعات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چمپینزی کو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمپینزی دیسی اسٹائل میں کپڑے دھو رہا ہے، وہ پہلے صابن کو پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پر لگاتا ہے اور پھر اسے رگڑنا شروع کردیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں شوٹ کی گئی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل بھی چین کے تھیم پارک میں ایک چمپینزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چمپینزی کو ٹی شرٹ دھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں