36

رینجرز کے زیر اہتمام جیل افسران و اہلکاران کو ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے

شبیر مغل

ڈی جی رینجرز پنجاب جنرل محمد قذافی سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ملاقات کی ہے۔پنجاب کی حساس جیلوں کی سکیورٹی کے امور کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام جیل افسران و اہلکاران کی ٹریننگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ڈی جی رینجرز پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو جیلوں کی سکیورٹی اور سٹاف کی ٹریننگ کے معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ماضی کی طرح پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام جیل افسران و اہلکاران کو ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیلوں کی سکیورٹی اور سٹاف کی ٹریننگ کے معاملات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ڈی جی رینجرز پنجاب جنرل محمد قذافی کا شکریہ ادا کیا ہے۔


آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پنجاب رینجرز کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو سیکورٹی اور ٹریننگ کے معاملات میں بھرپور تعاون حاصل رہا ہے جس کو آنے والے دنوں میں مذید بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں