ہماری روشن زمین کا وجود سرمایہ حیات، ہماری سرحدوں کے پاسبان ہیں-
ہم اپنی قوم کے اتحاد اور وقار کے لئے ہر لمحہ سربکف ہیں-
اٹک(دفاعی تجزیہ نگار: شاہد محمود مٹھیالوی) 1748ء میں نواب بہاول خان کی دریافت سے موسوم ضلع بہاولپور کی تحصیل کے مرکزی شہر خیر پور ٹامیوالی کے صحرائی میدان پر مادر وطن کے سرمایہ افتخار و وقار بری دفاع سے منسلک جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے میدان حرب کی کارروائیوں سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید اور تکنیکی درجوں پر مشتمل عملی تربیت کی آزمائش جانچ پیش کی گئی – بہاولپور رجمنٹ کی پیشہ ورانہ اور پر عزم مشقوں کی قدر اور دوام خاطر پاکستان بری فوج کے سپہ سالار (نشان امتیاز “ملڑی”) جنرل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے-
پاکستان بری فوج کے سپہ سالار (نشان امتیاز “ملڑی”) جنرل سید عاصم منیر کو جنگی مشقوں کے خدو خال بلحاظ اہمیت اور میدان جنگ میں سامان حرب کی مجموعی صلاحیتوں اور جوانوں کی حاصل تربیت سے آگاہی باہم پہنچائی گئی-
جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے سرحدی پاسبانوں سے ملاقات کے دوران پاک بری فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ مادر وطن کا اولین تقاضا اس کی اساس، حرمت اور دفاع ہے- ہم سب کی یہ اولین ذمہ ہے کہ پاک اور خلیل جذبوں کے ساتھ وطن کے دفاع کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں- ہمیں فخر ہے کہ ہماری روشن زمین کے وجود کا دفاع اور تحفظ، کا سہرا ، سرحدوں کے پاسبان ہیں-
پاکستان بری فوج کے سپہ سلار نے اجتماعی خطاب میں واشگاف الفاظ میں کہا کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی مکروہ نگر عزائم کے مقابلہ کے لئے ہر لمحہ چوکس ہیں- ان کا واضح کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقین کے ساتھ تحفظ کو اولین درجہ پر رکھے ہوئے ہے اور قوم کی باہم یکجا طاقت بلحاظ معاونت کے بل بوتے پر دشمن کے ناپاک عزائم کو سپرد خاک کیا جائے گا- ہم اپنی قوم کے اتحاد اور وقار کے لئے ہر لمحہ سربکف ہیں-