ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے اچھا کم بیک کرکے ملک کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میری انجری خطرناک تھی، اللّٰہ کا شکر ہے ری ہیب اچھا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔
احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے۔ میری کوشش ہے کہ اچھا کم بیک کرکے ملک کی خدمت کروں۔